08:46 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو آسانی سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 196 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 16 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرز نے 120 رنز جبکہ ڈومنی نے 28 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔

اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان 76 جبکہ عمر امین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہارڈس ولجوین اور وین پارنیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل نہ کھیلنے پر واک اوور ملا، جبکہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION